خودکش بمبار چین بھی پہنچ گئے

خودکش بمبار چین بھی پہنچ گئے
خودکش بمبار چین بھی پہنچ گئے

  



بیجنگ (بیورورپورٹ) چینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بدھ کے روز صوبے سنکیانگ میں ہونے والی خوفناک دہشت گردی کے ذمہ داروں کا سراغ لگا لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ دو مذہبی شدت پسندوں نے کیا تھا۔ صوبہ سنکیانگ کے صدر مقام ارمکی کے ایک ریلوے سٹیشن پر ہونے والے اس دھماکے میں دونوں دہشت گرد اور ایک دوسرا شخص ہلاک ہوئے اور 79 افراد زخمی ہوئے تھے۔ صوبے کی سرکاری ویب سائٹ پر بتایا گیا کہ دونوں افراد ماضی میں بھی دہشت گردی میں ملوث رہے تھے اور ان میں سے ایک 39 سالہ شخص کا تعلق صوبے کے جنوبی حصے سے تھا، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حملہ بظاہر خود کش تھا۔ یہ حملہ پچھلے سات ماہ میں ہونے والا تیسرا بڑا حملہ تھا جس میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ چینی صوبے سنکیانگ میں ایک عرصے سے علیحدگی پسندوں کی طرف سے دہشت گردانہ کارروائیاں جاری ہیں اور خصوصاً 2009ء میں ہونے والے ہنگاموں کے بعد حالات مزید خراب ہوئے ہیں، ان ہنگاموں میں تقریباً 200 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...