انوکھامذاق،سکول کے62بچے گرفتار

انوکھامذاق،سکول کے62بچے گرفتار
انوکھامذاق،سکول کے62بچے گرفتار

  



پرنسٹن (نیوزڈیسک) اسے آپ تربیت کی کمی کہہ لیجئے یا جدید طرز تعلیم میں تہذیب کا فقدان، مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ نوعمر طلباء میں بدتمیزی، بد تہذیبی اور منفی رویے کا رجحان بہت زیادہ پایا جاتا ہے، امریکی ریاست نیوجرسی کے ایک سکول کے سینئر طلباء کی بدتہذیبی اس درجہ کو پہنچ گئی کہ پولیس کو بلانا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق رات کے تقریباً 2 بجے پولیس کو اطلاع ملی کہ سکول کی بلڈنگ میں شدید ہنگامی جاری ہے اور شاید ڈاکو داخل ہوگئے ہیں پولیس کؤجب موقع واردات پر پہنچی تو ان کے سامنے عجیب و غریب مناظر تھے۔ کہیں کرسیاں اور میز الٹے پڑے تھے تو کہیں چیزیں الٹ پلٹ دی گئیں تھیں دروازوں پر پٹرولیم جیلی مل دی گئی تھی اور یہاں تک کہ جابجا گندگی پھیلی نظر آرہی تھی۔ پولیس نے ہائی سکول کے 62 طلباء کو جو کہ اس ہنگامے کے ذمہ دار تھے، گرفتار کرلیا۔ سارجنٹ جان گارلینڈ نے اس واقع سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہائی سکول کے طلباء اپنی طرف سے محض شرارت کررہے تھے لیکن شاہد انہیں معلوم نہیں کے کسی بلڈنگ میں بغیر اجازت داخل ہونا نقب زنی کے زمرے میں آتا ہے اور یہ ایک انتہائی خطرناک جرم ہے۔ گرفتار شدگان میں سے 18 سال یا اس سے زائد عمر کے 24 طلباء کے خلاف نقب زنی کے جرم کے تحت کارروائی کی جائے گی جبکہ باقی کم عمر طلباء کو ان کے والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس