موٹاپہ اور صحت ایک ساتھ .. یہ ممکن نہیں

موٹاپہ اور صحت ایک ساتھ .. یہ ممکن نہیں
موٹاپہ اور صحت ایک ساتھ .. یہ ممکن نہیں
کیپشن: fat

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول (بیورورپورٹ) موٹاپے کا دفاع کرنے والے افراد کا عموماً یہ موقف رہا ہے کہ اگر آپ موٹے ہیں لیکن آپ کو دل کا کوئی مرض لاحق نہیں تو آپ صحتمند ہیں۔ لیکن ایک تازہ تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ یہ بات درست نہیں ہے . کوئی بھی موٹا شخص صحتمند نہیں ہو سکتا، موٹاپہ ہر صورت بیماری کی علامت ہے۔ جنوبی کوریا کے ’’کانگ بگ سام سنگ ہسپتال‘‘ کے ’’ٹوٹل ہیلتھ کیئر سنٹر‘‘ میں کام کرنے والے داکٹر یاسوچنگ کی اس تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ موٹاپہ بہت زیادہ بیماریوں کا باعث ہے جن میں دل کی بیماریاں نمایاں ہیں اور یہ خیال غلط ہے کہ اگر آپ کو دل کی بیماری نہیں تو آپ کا موٹاپہ صحتمند ہے کیونکہ ایسی صورت میں یقیناً آپ کی خون کی نالیوں میں ایسے مادے جمع ہورہے ہیں جو کہ بعد میں دل کی بیماریوں کا باعث بنیں گے۔ ڈاکٹر چینگ نے کہا کہ موٹے افراد کو چاہیے کہ ہر وقت اپنی اپنی خوراک اور ورزش پر توجہ دیں تاکہ مستقبل میں دل کی بیماریوں سے بچا جاسکے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -