شادباغ ، لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے 40سالہ شخص ہلاک

شادباغ ، لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے 40سالہ شخص ہلاک

  



لاہور(کرائم سیل) شادباغ کے علاقہ میں لین دین کے تنازعہ پر ملزمان نے گولیاں مار کر 40سالہ شخص کو ہلاک کردیا ۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ شادباغ کے ٹوکہ چوک کا رہائشی محمد سلیم اپنے والدہ رفعت بی بی کیساتھ داتا دربار سے گھر جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار نعیم ، فہیم اور ایک نامعلوم ملزم نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نیتجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا ۔ شدید زخمی حالت میں اسکو ہسپتال پہنچایا گیا ۔ جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ مقتول کی ایک ماہ بعد شادی تھی ۔ پولیس نے مقتول کی والدہ رفعت بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اور مقتول سلیم کا آپس میں پیسوں کے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا جس پر ملزمان نے فائرنگ کرکے سلیم کو ہلاک کیا ہے ۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری اور تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔

مزید : علاقائی