شالیمار چوک کے قریب ویگن کی ٹکر سے بھکارن جاں بحق

شالیمار چوک کے قریب ویگن کی ٹکر سے بھکارن جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرا ئم سیل)شہر میں مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے ۔بتایا جاتا ہے کہ رائے ونڈ روڈ تیز رفتار کار نے اوکاڑہ کے رہائشی اسد ڈوگر کو کچل کر ہلاک کردیا پولیس نے ڈارئیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسکی تلاش شروع کردی ہے پولیس کے مطابق متوفی فجر کی نماز پڑھنے کیلئے مسجد جانے کیلئے سڑک کراس کررہا تھا تیز رفتار کار نے کچل کر ہلاک کردیا لواحقین کو اطلاع کردی گئی ہے جبکہ شالیمار چوک کے قریب ویگن کی ٹکر سے نامعلوم خاتون جاں بحق ہوگئی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ جمع کروادی ہے پولیس کے مطابق متوفیہ حلیہ سے بھکارن معلوم ہوتی ہے ۔

مزید :

علاقائی -