بیگم کوٹ ، معاشی حالات سے تنگ2 بچوں کے باپ نے خود کشی کر لی

بیگم کوٹ ، معاشی حالات سے تنگ2 بچوں کے باپ نے خود کشی کر لی

  



لاہور(کرا ئم سیل)شاہدرہ کے علاقہ بیگم کوٹ میں دو بچوں کے باپ نے معاشی حالات سے تنگ آکر خود کشی کرلی پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ شاہدرہ بیگم کوٹ کا رہائشی نوجوان اقبال کے دو بچے ہیں اور وہ کافی عرصہ سے بے روزگار اور معاشی حالات سے تنگ تھا اسکے گھر میں فاقے شروع ہوگئے جسکی وجہ سے وہ پریشان تھا گزشتہ روز اس نے گندم میں استعمال کرنے والے زہریلی گولیاں نگل لیں حالت غیر ہونے اسے محلے داروں نے میوہ ہسپتال پہنچایا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا پولیس کے مطابق لواحقین نے کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی کروانے سے انکار کردیا جسکی وجہ سے لاش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...