گڑھی شاہو، بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے 25سالہ نوجوان جاں بحق

گڑھی شاہو، بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے 25سالہ نوجوان جاں بحق

  



لاہور(کرائم سیل)گڑھی شاہو کے علاقہ میں بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے 25سالہ نوجوان جھلس کر جاں بحق ہو گیا ۔صدر کینٹ کا رہائشی شیخ عامر موٹر سائیکل پر کپڑا لیکر جا رہا تھا کہ علامہ روڑ پر سٹرئیٹ پول کیساتھ بجلی کی تاریں لٹک رہی تھی اچانک بجلی کی تاروں کیساتھ ٹکڑانے سے وہ شدید جھلس گیا شدید زخمی حالت میں اسکو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا ۔ متوفی مقامی تاجر تھے ۔ متوفی کے گھر خبر ملتے ہی گھر میں کہرام برپا ہو گیا ۔ اہلخانہ نے گڑھی شاہو تھانہ کے باہر سٹرک بلاک کرکے شدید احتجاج کیا اورلیسکو حکام اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی ۔ لواحقین نے مطالبہ کیا کہ پولیس ضلعی انتظامیہ اور لیسکو کے خلاف مقدمہ درج کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے ۔ اس دوران تھانہ گڑھی شاہو کے محر ر نے لواحقین سے بدتمیزی کی جس پر اعلیٰ افسران نے اسکو معطل کردیا۔ لواحقین کے احتجاج کے بعد تھانہ گڑھی شاہو پولیس نے ایس ڈی او گڑھی شاہو اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ نمبر 118/14درج کرلیا ۔

 پولیس افسران کی طرف سے انصاف کی یقین دہانی پر جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے ۔

مزید : علاقائی


loading...