سرچ آپریشن ،درجنوں مشکوک افرادگرفتار

سرچ آپریشن ،درجنوں مشکوک افرادگرفتار

  



لاہور ( کرائم سیل) شیرا کوٹ کے علاقہ میں پولیس نے گزشتہ رات سرچ آپریشن کے دوران 60 سے زائد مشکوک افرا د کو حراست میں لے لیا ہے۔ایس پی اقبال ٹاﺅن ڈاکٹر فرخ رضا اور اےس پی سٹی امتےاز سرور کی ہداےات پر پولیس نے مختلف جگہوں کراےہ کے گھروں ،پلازوں ،فلےٹس ،پر گزشتہ روز سرچ آپرےشن کیا۔ شاہین آباد میں مشکوک افراد کی نقل و حرکت کی اطلاع ملنے پر 60 سے زائد مشکوک افراد کو نامکمل دستاویزات پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 پکڑے جانے والے افراد میں 18 کے قریب افغان باشندے جبکہ دس پختونی ہیں۔ گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق افسران کی ہداےات پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو سکےورٹی سخت کردی گئی ہے اور سرچ آپرےشن جاری رہے گا

مزید : علاقائی