چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں شہری ایک کروڈ کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں شہری ایک کروڈ کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                لاہور(کرائم سیل) شہر میں چوری اور ڈیکتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر کے دوران واردات ایک خاتون کو بھی اغوا کرلیا -ذرا ئع کے مطابق گجر پو رہ کی حدود سگیاں وساڑ والہ میں حافظ عثمان اپنی ہمشیرہ اور نانی کے ہمراہ جا رہاتھا کہ وساڑ والہ کے قریب کیری ڈبے میں سوار تین نامعلوم افراد نے انہیں روک لیا اور ان سے 50ہزار مالیت کی نقدی اور موبائل چھیننے کے بعد عثمان کی بہن ساحرہ کو بھی اغوا کر کے ساتھ لے گئے ۔ شمالی چھاﺅنی میں سرور کے گھر میں گھس کر ڈاکوﺅں نے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ لی،غالب مارکیٹ میں فواد اور اس کی فیملی کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا گیا۔ گجر پو رہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ساحرہ کی تلاش شروع کر دی ،بسطامی روڈ سمن آبادکے رہا ئشی محمد علی کے گھر سے دو ڈاکو اہل خانہ کو یر غمال بنا کر گھر سے 13لاکھ اور نو ہزارساندہ حیکماں والا چوک میں ندیم کے گھر سے 6لاکھ 40ہزار،باغبانپو رہ درس بڑے میاں میں امجد اقبال کے گھر سے دو لاکھ،اور ٹاﺅن شپ کالج روڈ کے رہا ئشی روفی کے گھر سے آٹھ لاکھ مالیت کی نقدی زیوارت چھین لئے گئے ۔مزنگ کے علاقہ میں ڈاکوﺅں نے گزشتہ رات شیزان کمپنی کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ وسیم امجد کو لوٹ لیا ہے اور لوٹ مار کے دوران ایک لاکھ روپے نقدی اور راڈو گھڑی چھین کر فرار ہو گئےملت پارک میں واقع لالہ بشیر کے سٹور سے دو ڈاکو 90ہزار،چوہنگ ویسٹ وڈ روڈ پر عبدالحمید اور اسکی بیوی سے اڑھائی لاکھ،نواب ٹاﺅن جوہرٹاﺅن میں امجد اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ دس ہزار،گجر پو رہ بارہ دری چوک میں نواز سے 25ہزار،پرا نی انارکلی میں عاقل سے 26ہزار،اسلام پو رہ میں عبداللہ سے 15ہزار،ساندہ بیری پیر کے قریب فرح ریاض سے 70ہزار،سبزہ زار گھمن چوک میں کاشف سے 25ہزار،جوہر ٹاﺅن بھلہ چوک میں حسان سے 16ہزاراور ہربنس پو رہ فتح گڑھ میں فہیم امین سے مو ٹر سائیکل نقدی اور مو بائل چھین لیا گیا - جبکہ اسلام پو رہ سے راشد اور ارسلان،پرا نی انارکلی سے اسلم،ساندہ سے راحت،اقبال ٹاﺅن سے نومی،گلشن اقبال سے سلمان ،گوالمنڈی سے اقبال،اور نصیر آباد سے مرسلین کی مو ٹر سا ئیکلیں اور ڈیفنس اے سے بابر،گلشن اقبال سے اظہر،لٹن روڈ سے آصف،اور گلبر گ سے امداد کی گا ڑیاں چوری کر لیں گئیں-

 

مزید :

علاقائی -