سائنس بھی عورتوں کے ساتھ
لندن (بیورونیوز) شادی شدہ لوگوں کی ہنستی بستی زندگی میں بعض دفعہ ایسے سنجیدہ مسائل پیدا ہوجاتے ہیں کہ نوبت طلاق تک پہنچ جاتی ہے۔ یہ مسائل کسی بھی طرح کے ہوسکتے ہیں لیکن ایک حالیہ تحقیق میں طلاقوں کی ایک ایسی وجہ کا پتا چلایا گیا ہے کہ جس کے بارے میں پہلے زیادہ معلومات نہیں تھیں اور یہ معلومات عورتوں کے حق میں ہیں۔ طلاق کی یہ بڑی وجہ ہے صحت کی خرابی اور بیماری میڈیکل ڈیلی میں چپنے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں تقریباً ایک تہائی شادیوں کا انجام طلاق کی صورت میں ہوتا ہے اور ان میں سے تقریباً آدھی طلاقیں بیوی کے بیمار ہوجانے کی وجہ سے ہورہی ہیں۔ اس تحقیق میں بڑی عمر کے 2700 جوڑوں کی شادیوں کا مطالعہ کیا گیا اور یہ تحقیق 20 سال پر محیط تھی۔ تحقیق میں یہ دلچسپ بات بھی سامنے آئی کہ بیماری کے باعث طلاق ہونے کا خطرہ شوہر کی بجائے بیوی کیلئے بہت زیادہ ہے۔ شوہر کے بیمار ہونے کی صورت میں زیادہ تر اس کا ساتھ دیتی ہے اور خیال رکھتی ہے جبکہ بیوی کے بیمار ہونے کی صورت میں شوہر اس سے جان چھڑانے کو ترجیح دیتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ عورتیں قدرتی طور پر زیادہ شفیق اور خیال رکھنے والی ہوتی ہیں۔