کراچی میں 15 شہریوں کا قاتل وقار اور شیخوپورہ میں 8افرا سمیت کا نسٹیبل کو قتل کرنے والا اشتہاری شہباز گرفتار

کراچی میں 15 شہریوں کا قاتل وقار اور شیخوپورہ میں 8افرا سمیت کا نسٹیبل کو قتل ...
کراچی میں 15 شہریوں کا قاتل وقار اور شیخوپورہ میں 8افرا سمیت کا نسٹیبل کو قتل کرنے والا اشتہاری شہباز گرفتار

  



                      لاہور ( کرائم سیل ) سی آئی اے اقبال ٹاﺅن پولیس نے کراچی گینگ وارکے اشتہاری ملزم اور ضلع شیخوپورہ میں8افراد کے قتل اور4کو شدید زخمی کرنے سمیت پولیس مقابلوں،اقدام قتل کے ملزم جس کے سر کی قیمت4لاکھ روپے مقرر تھی گرفتار کر لیا۔پولیس نے اس کے علاوہ 2 خطرناک گینگسٹر کو بھی گرفتار کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ قبضہ میں لے لیا ہے۔ تفصےلا ت کے مطابق سی سی پی او لاہو ر چوہدری شفےق احمد کے احکامات کے تحت سی آئی اے کی سپیشل ٹیمیں ڈاکوﺅں راہزنوں، ٹارگٹ کلرز اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف شہر بھر میں شب و روز متحرک ہیں۔ اےس پی سی آئی اے محمد عمر ورک کو اطلاع ملی کہ کراچی گینگ وار میں ملوث خطر ناک ملزم وقار عرف وکی جو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کراچی میں ہونے والے آپریشن کی وجہ سے کراچی سے بھاگ کر لاہور میں آ گیا تھا اب وہ اپنا گینگ بنانے کی کوشش کر رہا ہے جس پر انہوں نے سی آئی اے اقبال ٹاﺅن کے ڈی ایس پی سید ریاض حسین شاہ کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے ملزم وقار عرف وکی کو گرفتار کر لیا ہے دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ لیاری گینگ وار کے دوران 15سے زائد شہریوں کو قتل کر چکا ہے ہے جن کی نعشیں بوری میں بند کر کے نالوں،پلوں اور دیگر ویران جگہوںپر پھینک دیتے تھے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزم وقار عرف وکی کا بھائی وسیم حال ہی میں رینجر اور کراچی پولیس کے آپریشن کے دوران پولیس مقابلے میں ہلاک ہو ا ہے جبکہ ملزم شہباز حسین عرف صابو شیخوپورہ کا رہائشی ہے جو تھانہ صدرشیخوپورہ میں قتل اقدام قتل اور پولیس مقابلوں کے درجنوں مقدمات میں اشتہاری ہے جس کی زندہ یا مردہ گرفتاری کے لیے حکومت پنجاب نے4لاکھ روپے ہیڈ منی مقرر کر رکھی تھی یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزم شہباز عرف صابوتھانہ صدر شیخوپورہ میں پولیس مقابلہ کے دوران کانسٹیبل لیاقت علی کو شہید اور کانسٹیبل طاہر علی کو شدید زخمی کرنے سمیت 8افراد کو قتل اور 4افراد کو شدید زخمی کر نے کی وارداتوں میں اشتہاری ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذوالفقار حمید نے انتہائی خطرناک ملزموں کی گرفتاری پر پولےس ٹےم کے لیے نقد انعامات اور تعرےفی اسناد کا اعلان کےا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...