امریکہ میں شیطان کا مجسمہ تیار

امریکہ میں شیطان کا مجسمہ تیار
امریکہ میں شیطان کا مجسمہ تیار
کیپشن: Satan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکلو ہاماسٹی (نیوزڈیسک) دنیا میں شیطان کے چیلوں کی کمی نہیں اور شیطان کا نام زندہ رکھنے والے ہمیشہ سے سرگرم رہے ہیں۔ امریکہ کی ریاست اوکلاہوما میں شیطان کا ایک مجسمہ تیار کیا جارہا ہے جسے ریاست کے حکومتی مرکز کے عین سامنے نصب کیا جائے گا۔ ٹینک ٹیمپل نامی تنظیم نے جنوری میں اعلان کیا تھا کہ حکومتی مرکز کے سامنے شیطان کا مجسمہ نصب کیا جائے گا اور اس مقصد کیلئے فنڈز جمع کرنے کے لئے ایک تحریک کا آغاز  کیا گیا جس کا ٹارگٹ 20 ہزار ڈالر تھا لیکن حیرت کی بات ہے کہ اس تحریک کے نتیجہ میں 30 ہزار ڈالر جمع ہوچکے ہیں۔ نیویارک میں مجسمہ سازی کا ایک ماہر شیطان کا مجسمہ تیار کررہا ہے جس میں شیطان کو بیٹھے دکھایا گیا ہے اور اس کے ساتھ دو بچے موجود ہیں جو کہ شیطان کی طرف وفاداری سے بھرپور نظروں کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔ دراصل یہ شطانی مجسمہ حکومت کے اس اقدام کا جواب ہے کہ جس میں ریاستی مرکز کے سامنے عیسائی مذہب کی تعلیمات والا کتبہ نصب کیا گیا تھا۔ اگرچہ ابھی شیطانی کتبے کو نصب کرنے کی اجازت نہیں ملی لیکن اس کے حمایتی زورو شور سے اس کی تیاری میں مشغول ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -