ڈی آئی خان، زہریلے مانی کے نالے میں گر کر خاتون سمیت 13افراد جاں بحق، 10بیہوش

ڈی آئی خان، زہریلے مانی کے نالے میں گر کر خاتون سمیت 13افراد جاں بحق، 10بیہوش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ڈیرہ اسماعیل خان( اے این این ) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا میں زہریلے پانی سے بھرے نالے میں گر کر خاتون سمیت 13 افراد جاں بحق، 10 سے زائد بے ہوش ہوگئے، متاثرین کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ، دریائے سندھ میں ملنے والے نالے میں شوگر ملوں کا زہریلا فضلا داخل ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شام ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا کے علاقے رمک میں المناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں گندم کی کٹائی والے مزدور کام کے بعد گھروں کو واپس جارہے تھے کہ راستے میں آنے والے نالے میں ایک خاتون گر گئی جسے بچانے کیلئے چند افراد نالے میں اترے لیکن زہریلے پانی کے باعث وہ بھی بے ہوش ہوگئے ، انہیں بچاتے بچاتے مزید مزدور نالے میں کود پڑے جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 13 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد بے ہوش ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے لاشوں اور متاثرین کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس کے مطابق اس نالے میں شوگر ملوں کا زہریلا پانی داخل ہوتا ہے جو اموات کا باعث بنا۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد مزدور تھے جو پروا میں گندم کٹائی کے بعد گھروں کو واپس جارہے تھے۔

مزید :

صفحہ اول -