ہماری غیرت گوارہ نہیں کرتی کہ اب دوسروں کے آگے ہاتھ پھلائیں، نواز شریف

ہماری غیرت گوارہ نہیں کرتی کہ اب دوسروں کے آگے ہاتھ پھلائیں، نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن (سہیل چوہدری)وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو امن چاہئے اور جمہوریت کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا ،ہم اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں ،ہندوستان کے ساتھ معاملات آگے بڑھانا چاہتے ہیں اور افغانستان کے ساتھ معاملات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں وہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کی جانب سے ان کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ کے مو قع پر خطاب کررہے تھے ،وزیراعظم نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں بھی تمام معاملات افہام و تفہیم کے ساتھ چے پائیں ،اس طرح وہ سیاست میں بھی رواداری کے قائل ہیں میں گزشتہ پانچ سالہ دور حکومت میں انکی جماعت نے حکومت گرانے کی مہم جوئی نہیں کی ،انہوں نے کہا کہ ہماری غیرت گوارہ نہیں کرتی کہ ہم اب دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلائیں ہم بھی چین کی طرح اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکتے ہیں اس کے لئے صرف ایک جذبہ کی ضرورت ہے اپنے اوورسیز پاکستانی اس کے لئے ہمارے ساتھ قدم سے قدم ملائیں جس طرح انہوں نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کی جد جہد میں حصہ لیا اور کندھے سے کندھا ملاکر پاکستان میں جمہوریت کو پٹڑی پر ڈالا جس سے عدلیہ کی بحالی بھی ممکن ہوئی ،اب ملک میں قانون کی بالادستی قائم ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معیشت تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہے ،2،3سال میں جی ڈی پی کی شرح افزائش6فیصد تک پہنچ جائے گی ،سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہاہے ان کے اعتماد کو برقراررکھنا ہے وزیراعظم نے کہا کہ کہ قومی خزانے کا ایک ایک پیسہ قوم کی امانت ہے اسے سوچ سمجھ کر خرچ کررہے ہیں ،ہر گھر میں روشنی کے چراغ جلیں گے ،اوراندھیروں کا خاتمہ ہوگا ،دیامیر بھاشا کے لئے اگر فوری طورپر بیرونی قرضہ نہ بھی ملا تو اسے اپنے وسائل سے بنائیں گے ،اپنی جیب سے بنائین گے ،عالمی بینک ۔آئی ایم ایف سمیت پوری دنیا ہماری اقتصادی پالیسیوں کی معترف ہے ،اب ترقی کی رفتار اس قدر تیز ہے کہ ایک سال کے کام ایک ایک ماہ میں مکمل کررہے ہیں ،کراچی لاہور موٹر وے 1188کلومیٹر طویل ہمارے اسی دور میں مکمل ہوگی ،گوادر کو سنگا پور دبئی اورہانگ کانگ کی طرز پر فری پورٹ بنائیں گے ،انہوں نے کہا کہ جس ملک میں 65سال میں آج تک جی ٹی روڈ پوری مکمل نہیں ہوئی ہماری حکومت مختصر مدت میں بڑے بڑے منصوبے مکمل کررہی ہے ،ماضی میں بلوچستان میں بولیاں لگتی رہیں ،سرکاری زمین کوڑیوں کے بھاؤ فروخت ہوتی رہی لیکن بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک ان چیزوں کو کنٹرول کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ توجہ طلب کام اور مسائل فوری حل کریں عوام خوشحالی سے ہمکنار ہوں اور ملک ترقی کرے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار عزت اور وقار کے ساتھ انتقال اقتدار ہوا ،عزت سے اقتدار اوراختیار دیا اور لیا گیا یہ یہ روایت برقرار رہنی چاہئے ،انہوں نے کہا کہ بجلی کی قلت بھی ملک میں اسی دور حکومت میں ختم ہوجائے گی ،لاہور ائیر پورٹ کے منصوبہ کو مشرف حکومت نے چھوٹا کردیا تھا جس کی وجہ سے اب لاہور ائیر پورٹ ضرورت پوری نہیں کررہا ،اس کی توسیع کریں گے اور نیا ٹرمینل بنائیں گے ،انہوں نے کاہ کہ برطانیہ کی قیادت دل سے چاہتی ہے کہ پاکستان کے مسائل حل ہوں ۔

مزید :

صفحہ اول -