بلوچستان سے لیکر خیبر تک انتشار میں امریکہ اور بھارت ملوث ہیں، حافظ سعید

بلوچستان سے لیکر خیبر تک انتشار میں امریکہ اور بھارت ملوث ہیں، حافظ سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(آن لائن)جماعۃ الدعوۃکے امیر حافظ سعید نے کہا ہے بھارت کی پاکستان کے خلاف سازشوں کو حکمرانوں نے کبھی سنجیدہ لیا ہی نہیں بلوچستان سے لے کر خیبر تک انتشار میں امریکہ اور انڈیا ملوث ہیں حافظ سعیدلاہور ہائی کورٹ بار میں منعقدہ تقریب میں وکلا سے خطاب کر رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے نظریہ پاکستان کے احیا کو تحریک بنا کر ملک کے مسائل حل کرنے کی جدوجہد کی جائے پاکستان کے ہر طبقے کو ملک کی سلامتی کے لیے مل کر کوشش کرنی ہے تاکہ خودکش حملے اور بدامنی سمیت مسائل ختم ہو سکیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں شکست کھا کر جا رہا ہے جس کا بدلہ وہ پاکستان سے لے رہا ہے۔ پاکستان میں فرقہ واریت اور صوبائیت کو ہوا دے کر ملک میں انتشار پیدا کیا جا رہاہے۔ پاکستان میں ریمنڈ ڈیوس جیسے ہزاروں جاسوس کارروائیوں میں مصروف ہیں بدقسمتی سے بغیر ویزہ بھی لوگوں کو پاکستان آنے دیا گیا جن کا اب کوئی ریکارڈ نہیں۔ حافظ سعیدنے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس پر بھارت کا قبضہ ہے۔بھارت سے تجارت کے خلاف نہیں مگر اس کے لیے انڈیا کے ماضی کا کردار بھی سامنے ہونا چاہیے جو ہمیشہ صرف پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کرتا رہتا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -