حامد میر نے عدالتی کمشن کے سامنے بیان ریکارڈ کرادیا

حامد میر نے عدالتی کمشن کے سامنے بیان ریکارڈ کرادیا

  



کراچی ( اے این این )سینئر صحافی حامد میر نے قاتلانہ حملے بارے انکوائری کمیشن کے سامنے بیان ریکارڈ کرادیا ٗ حامد میر نے ایک گھنٹے تک بیان ریکارڈ کرایا ٗ تحریری بیان کے ساتھ کچھ شواہد بھی انکوائری کمیشن کو پیش کئے۔ جمعہ کو جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں حامد میر تین رکنی کمیشن کے سامنے وہیل چیئر پر پیش ہوئے۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اقبال حمید الرحمان پر مشتمل تین رکنی انکوائری کمیشن کی جمعہ کوکراچی رجسٹری میں کارروائی ہوئی۔سینئر صحافی حامد میر اپنا بیان قلم بند کرانے وہیل چیئر پر کمرہ عدالت میں پیش ہوئے۔اس موقع پر سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر غیر معمولی حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے۔

مزید : صفحہ اول


loading...