پاکستانیوں کیلئے سعودی کمپنیز سے کھانا خریدنا پڑا تو اضافی خرچ حکومت ادا کرے گی: وفاقی وزیر مذہبی امور

پاکستانیوں کیلئے سعودی کمپنیز سے کھانا خریدنا پڑا تو اضافی خرچ حکومت ادا کرے ...

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ سعودی حکام نے پاکستانی حاجیوں کیلئے سعودی کمپنیز سے کھانا خریدنے کی شرط ختم نہ کی تو ان پر اٹھنے والا تمام اضافی خرچ حکومت برداشت کرے گی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری حج سکیم کے کامیاب درخواست گزاروں کا فیصلہ 15 مئی تک کر لیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری حج سکیم کے تحت 56 ہزار افراد حج نے حج کی سعادت حاصل کرنے جانا ہے جبکہ اس کیلئے 1لاکھ27 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کامیاب عازمین حج کا فیصلہ 15 مئی تک کردیں گے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حاجیوں کیلئے سعودی کمپنیز سے کھانا خریدنے کی پابندی کے معاملے پر سعودی حکام سے مذاکرات جاری ہیں لیکن اگر پابندی ختم نہ کی گئی تو فی حاجی 700 روپے اٹھنے والا اضافی خرچ حکومت ادا کرے گی۔

مزید : صفحہ اول