کور کمانڈر کانفرنس سیکیورٹی صورتحال پر غور، فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں پو اظہار اطمینان

کور کمانڈر کانفرنس سیکیورٹی صورتحال پر غور، فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں پو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی(اے این این )آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس میں فوج کی پیشہ و رانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف د ی آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں ماہانہ کور کمانڈرز اجلاس راولپنڈی جنرل ہیڈ کوارٹر میں ہوا جس میں کور کمانڈرز اور پرنسپل سٹاف کے افسران شریک تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں فوج کے پیشہ وارانہ امور، ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ادھرنجی ٹی وی کے مطابق کورکمانڈرز نے فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ آرمی چیف نے کورکمانڈرز کو امریکی سینٹ کام چیف کے ساتھ بات چیت پر اعتماد میں لیا ۔

مزید :

صفحہ اول -