وزیراعظم سے ملاقات کی یقین دہانی پر لاپتہ افراد کے لواحقین کا پانچ روزہ دھرنا ختم

وزیراعظم سے ملاقات کی یقین دہانی پر لاپتہ افراد کے لواحقین کا پانچ روزہ ...

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لاپتہ افراد کے لواحقین نے 5 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا ہے، قومی اسمبلی کی رکن مریم اورنگزیب کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم اورنگزیب نے دھرنے کے شرکاء سے ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم کی لندن واپسی کے بعد ان سے ملاقات کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف خود اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں، حکومت نہیں چاہتی کہ خواتین اور بچے سڑکوں پر ہوں۔ اس موقع پر آمنہ مسعود جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے ہے۔

مزید : صفحہ اول