ملک بھر میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مذہبی جماعتوں کے احتجاجی مظاہرے

ملک بھر میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مذہبی جماعتوں کے احتجاجی ...

  



لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی احتجاجی مظاہرے کئے گئے ،ریلیاں نکالی گئیں ،جمعتہ المبارک کے خطبات میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی میں قرار دادیں منظور کی گئیں۔ جبکہ قومی سلامتی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کے خلاف بھی مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں۔جماعۃالدعوۃ پاکستان نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی ،سنی تحریک پاکستان نے پاک افواج کی حمایت میں \'\'یوم محبت پا کستان \'\' سنی اتحاد کونسل نے ’’پاک فوج زندہ باد ڈے‘‘حقوق اہلسنت محاذ نے پاک فوج اور آئی ایس آئی زندہ باداورملی مجلس شرعی نے سیمینارز سمیت تقاریب کا انعقاد کروایا ۔تقاریب ،احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد لاہور،کراچی ،پشاور ،کوئٹہ ،راولپنڈی،فیصل آباد ،جڑانوالہ ،گجرات ،گوجرانوالہ،منڈی بہاؤالدین سیمت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں کیا گیا۔ جماعۃالدعوۃ پاکستان کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے گذشتہ روز ملک بھرکے مختلف شہروں و علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے جامع مسجدا لقادسیہ میں نماز جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت و امریکہ پاکستان میں فرقہ وارانہ قتل و غارت گری اور فکری انتشار پروان چڑھانے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ وطن عزیز میں بعض نشریاتی ادارے بھی ان کی زبانیں بول بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں اپنی شکست کا انتقام پاکستان سے لینا چاہتے ہیں۔ جگہ جگہ قتل و غارت گری اور ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ پاکستانی آرمی چیف کا کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دینا انتہائی خوش آئندہے۔ یہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا موقف ہے جو بہت دیر بعد کسی نے دہرایا ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ ہماری شہ رگ اس وقت دشمن کے قبضہ میں ہے اسی لئے پاکستانیوں کی سانسیں بند ہور ہی ہیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...