پار لیمنٹ ہاؤس کی گیس دوبارہ منقطع ،عملہ میٹر لے گیا،مہلت کے باوجودادائیگی نہ ہوسکی

پار لیمنٹ ہاؤس کی گیس دوبارہ منقطع ،عملہ میٹر لے گیا،مہلت کے باوجودادائیگی ...

  



اسلام آباد (آئی این پی) پارلیمنٹ ہاؤس کے ذمہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے 13لاکھ کے واجبات کی ادائیگی کیلئے تین روزہ مہلت کے دوران واجبات ادا نہ ہونے پر جمعہ کو دوبارہ پارلیمنٹ ہاؤس کی گیس کاٹ دی گئی‘ سوئی گیس کا عملہ گیس میٹر بھی اتار کر لے گیا‘ گیس کٹنے کے باعث پارلیمنٹ کے دونوں کیفے ٹیریا اورکینٹین بند ہوگئی جس کی وجہ سے ارکان پارلیمنٹ ‘ پارلیمنٹ کے عملہ ‘ صحافیوں سمیت دیگر افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے چند روز قبل پارلیمنٹ ہاؤس کی گیس 13 لاکھ روپے کا بل جمع نہ ہونے پر کاٹ دی تھی تاہم ایک اہم حکومتی شخصیت کے کہنے پر اس وارننگ کے ساتھ گیس بحال کردی گئی تھی کہ تین روز میں بل جمع کرادیا جائے گا۔ مگر گزشتہ روز ایک بار پھر سوئی ناردرن گیس کمپنی نے تین روز کی ڈیڈ لائن گزرنے پر نہ صرف پارلیمنٹ ہاؤس کی گیس کاٹ دی بلکہ میٹر بھی اتار کر لے گئے۔ واضح رہے وارننگ کے باوجود سی ڈی اے نے تین روز میں پارلیمنٹ ہاؤس کا گیس کا بل جمع نہیں کرایا تھا دوسری جانب گیس کٹ جانے سے کیفے ٹیریا اور کینٹین بند ہوگئیں جس کی وجہ سے ارکان پارلیمنٹ‘ عملے ‘ صحافیوں سمیت دیگر افراد کو خوردونوش میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا

مزید : صفحہ اول


loading...