قرضہ سکیم کی شرعی حیثیت وفاقی شرعی عدالت میں چیلنج

قرضہ سکیم کی شرعی حیثیت وفاقی شرعی عدالت میں چیلنج

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )وزیر اعظم قرضہ سکیم کی شرعی حیثیت کووفاقی شرعی عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعظم قرضہ سکیم کو حرام قرار دےا جائے ۔قرضہ سکیم کیخلاف یہ درخواست پاکستان تحریک انقلاب کے چیئرمین رانا علم الدین غازی کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم قرضہ سکیم کے تحت نوجوانوں کو 8فیصدسود پر قرضے دیئے جا رہے ہیں جو اسلامی قوانین کی خلاف ورزی ہے جبکہ سپریم کورٹ پاکستان بھی کسی بھی قسم کے سودی نظام کو شریعت اور اسلامی قوانین کے مطابق حرام قرار دے چکی ہے، درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے سود پر قرضے جاری کے اسلامی قوانین اور آئین کے آرٹیکل 62ڈی کی خلاف ورزی کی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سود پر قرضے دینے کااقدام حرام قرار دیا جائے اور وزیر اعظم کی قرضہ سکیم پر فوری پابندی لگائی جائے ۔

قرضہ سکیم

مزید : صفحہ آخر


loading...