سول اداروں کو خودمختاربناکرفوجی مداخلت روکی جاسکتی ہے،عاصمہ جہانگیر

سول اداروں کو خودمختاربناکرفوجی مداخلت روکی جاسکتی ہے،عاصمہ جہانگیر

  



اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابقہ چیئر پرسن عاصمہ جہانگیر نے کہاہے کہ ملکی اداروں کو انتہائی حد تک خودمختار بنانا چاہیے تاکہ مستقبل کے دوران ملک میں فوجی مداخلت کو روکنے میں مدد مل سکے،اظہارِ رائے کی آزادی کی ہرقیمت پر حمایت کروں گی، لیکن الزامات لگانے والے میڈیا ہاو¿سز کی کبھی حمایت نہیں کروں گی ،نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں سول اداروں کو انتہائی حد تک خود مختار بنانے کی ضرورت ہے تاکہ جب فوج کے اندر مداخلت کی خواہش پیدا ہو تو اس کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے،ن کا کہنا تھا کہ وہ اظہارِ رائے کی آزادی کی ہرقیمت پر حمایت کریں گی، لیکن الزامات لگانے والے میڈیا ہاو¿سز کی کبھی حمایت نہیں کریں گی،انہوں نے کہا کہ اگرچہ لوگوں کو سیکیورٹی فورسز کی اہمیت کو لازماًسمجھنا چاہیے تاہم انہیں یہ بھی حق حاصل ہے کہ وہ ان کے حد سے تجاوز کرنے پر تنقید کرسکیں۔

عاصمہ جہانگیر

مزید : صفحہ آخر


loading...