چیف انجینئر قمر الزمان ڈی جی لوڈ مینجمنٹ واپڈا تعینات
لاہور(کامرس رپورٹر) لیسکو نے چیف انجینئر قمر الزمان کو ریلیو کر دیا ۔ قمر الزمان چیف انجینئر میٹریل کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔ وزارت بجلی و پانی کی جانب سے ان کو ڈی جی لوڈ مینجمنٹ واپڈا تعینات کیا گیا ہے ۔ واپڈا انتظامیہ کی جانب سے ان کی تعیناتی کے آڈر کے بعد لیسکو نے قمر الزمان کو گزشتہ روز ریلیو کر دیا ہے ۔