وفاقی حکومت نے پاکستان ریلوے بورڈ کی تنظیم نو کی منظوری دیدی

وفاقی حکومت نے پاکستان ریلوے بورڈ کی تنظیم نو کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے وزارت ریلوے کی درخواست پر پاکستان ریلوے بورڈ کی تنظیم نو کی باقاعدہ منظوری دیدی۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومتی منظوری کے بعد ریلوے بورڈ میں 9ممبران ہوںگے جن میں سے 5کا تعلق ریلوے جبکہ 4کا تعلق پرائیویٹ سیکٹر سے ہو گا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ تنظیم نو کے تحت محکمے ریلوے کا افسر بھی پاکستان ریلوے کا چیئرمین بن سکے گا اور ماضی کی طرح ریلوے کا چیئرمین کسی دوسرے ادارے یا شعبے سے لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ تنظیم نوسے ریلوے کے مالی معاملات سمیت دیگر سیکٹرز میں بہتری آئے گی اور مختلف شعبوں میں اہل لوگوں کی تقرریاں بھی کی جائیںگی۔

مزید :

صفحہ آخر -