وارد ٹیلی کام نے مال دھمال بنڈل ٹو “ کا آغاز کر دیا
لاہور(پ ر)وارد ٹیلی کام نے اپنے صارفین کیلئے ایک مرتبہ پھراپنی مشہور آفر ”مال دھمال “ کی 2013ءمیںشاندار کامیابی کے بعد رواں سال پھر سے ”مال دھمال بنڈل ٹو “ کا آغاز کر دیا۔ ”مال دھمال بنڈل 2“میں حصہ لینے والے کسٹمرز پانچ آن نیٹ ایس ایم ایس ، 10وال پیپرز یا رنگ ٹونز بھیجنے پر لکی ڈرا کی 10اینٹریز میں شامل ہو سکیں گے جس میں وہ ہر ماہ ٹویوٹا کرولاایکس ایل آئی بھی جیت سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ”مال دھمال بنڈل2 “میں حصہ لینے والے صارفین روزانہ 50,000، ہر ہفتے 10,000اور ایک لاکھ روپے کے گرینڈ پرائزکے لکی ڈرا میں بھی شامل ہو سکیں گے۔ ”مال دھمال بنڈل 2 “میں انعامات جیتنے کے خواہش مند وارد صارفین ”3000“ پر ایک ایس ایم ایس بھیج کر اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ مہم 28اپریل سے شروع ہو چکی ہے جبکہ اس میں شامل ہونے کا سلسلہ5اگست تک جاری رہیگا۔