حکومت لوڈ شیڈنگ میں ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی،تنویر اشرف کائرہ
لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل تنویر اشرف کائرہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت لوڈ شیڈنگ میں ریلیف دینے میں بالکل ناکام ہو گئی ہے کیونکہ سارے ملک میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا آجکل کے سخت گرمیوں کے موسم میں جبکہ لوگ لوڈشیڈنگ کا عذاب برداشت کر رہے ہیں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب بیرونی ملکوں کے دوروں کے مزے لے رہے ہیں،انکو چاہیے تھا کہ وہ غیر ملکی دوروں پر جانے کی بجائے لوڈشیڈنگ کم کرنے پر توجہ دیتے