دھاندلی کیخلاف احتجاج پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کا آئینی حق ہے ،لیاقت بلوچ

دھاندلی کیخلاف احتجاج پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کا آئینی حق ہے ،لیاقت بلوچ

  



لاہور(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اپنے کہاہے کہ 11 مئی کو تحریک انصاف اور عوامی تحریک کو انتخابی دھاندلی اور حکومتی کارکردگی کے خلاف احتجاج کا آئینی ، جمہوری اور سیاسی حق حاصل ہے۔ ایک سال میں عوام حکومتی کارکردگی سے بھی مایوس ہیں اور کرپٹ نظام کی وجہ سے عوام جمہوریت اور آئینی عمل سے مایوس ہورہے ہیں ۔ جماعت اسلامی ملک میں جبر اور ظلم کا نظام ختم کر کے پاکستان کو باوقار ، عام آدمی کے لیے باعزت اور پرسکون پاکستان بنائے گی ۔ جمہوریت اور آئینی نظام کو کوئی خطرہ نہیں ۔ حکومت اپنی ناکامی اور نااہلی چھپانے کے لیے انجینئرڈ ایشوز دے رہی ہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ گرمی بڑھتے ہی توانائی کا بحران شدت اختیار کر گیاہے ۔حکمرانوں کے دعوے ، اعلانات اور بیرون ملک آنیاں جانیاں بے نقاب ہو گئی ہیں ۔لیاقت بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ مزدوروں کا معاشی قتل بند کیا جائے ۔ نج کاری کا فراڈ قومی معیشت کو اور تباہی سے دوچار کرے گا۔مزدوروں اور ہنر مندوں پر اعتماد کیا جائے ۔ پی آئی اے ، سٹیل ملز ، واپڈا ، ریلوے ، او جی ڈی سی قومی ادارے ہیں ۔ بیرونی سرمایہ کاری کے نام پر نج کاری اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کی طر ز پر نئی ایسٹ انڈیا کمپنی سے ملک اور قومی اداروں کو محفوظ رکھا جائے ۔

لیاقت بلوچ

مزید : صفحہ آخر


loading...