احتجاج عوام اور سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے،قانونی ماہرین

احتجاج عوام اور سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے،قانونی ماہرین

  



لاہور(انوسٹی گیشن سیل) قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ حکومتی کارکردگی سے مطمئن نہ ہونے پر عوام سڑکوں پر آتی ہے اور احتجاج عوام اور سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے۔ جسٹس(ر)وجیہ الدین احمد نے کہاکہ بڑے احتجاج حکومتوں کیلئے مسائل کا باعث ضرور بنتے ہیں کیونکہ احتجاج اس وقت ہوتے ہیں جب حکومت وقت عوامی فلاح کیلئے کام نہیں کرتی۔سابق وائس چئیر مین پنجاب بار کونسل اسلم سندھو نے کہاکہ ملکی سیاست میں نت نئے طریقے اور اصول سامنے آرہے ہیں،وہ وقت دور نہیں جب پاکستان مسائل سے چھٹکاراحاصل کر لے گا۔ ماہر قانون دان چوہدری وسیم گجر نے کہاکہ احتجاج کرنا کسی شخص یا جماعت کا جمہوری حق ہے جسے روکنا نہیں چاہیے۔دونوں جماعتیں 11مئی کو عوامی رجحان دیکھنا چاہتی ہیں آگے بڑھنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا لیکن حکومت کیلئے ٹف ٹائم ضرور ہو گا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...