بنوں، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک فوجی اہلکار شہید، 4 زخمی

بنوں، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک فوجی اہلکار شہید، 4 زخمی

  



بنوں(این این آئی) بنوں کے علاقے ایف آر جنڈولہ میں سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اہل کار شہید، جب کہ چار زخمی ہوگئے، زخمی اہل کاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا،آپریشن میں متعدددہشت گردبھی مارے گئے،نجی ٹی وی کے مطابق بنوں میں سیکورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات پر ایف آر جنڈولہ کے علاقے بابرغار میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کردیا، فائرنگ سے ایک اہلکار شہیدجب کہ چار زخمی ہوگئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں کئی دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ زخمی اہل کاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا ۔

بنوں

مزید : صفحہ آخر


loading...