ڈویژنل سپرنڈنٹ ریلوے کا دورہ ،ٹریکس پلوں اور دیگر تنصیبات آمدن و اخراجات اور تنظیمی معاملات کا جائزہ لیا

ڈویژنل سپرنڈنٹ ریلوے کا دورہ ،ٹریکس پلوں اور دیگر تنصیبات آمدن و اخراجات اور ...

  



لاہور(سٹاف رپورٹر)ڈویژنل سپرنڈنٹ ریلوے نے دیگر افسران کے ہمراہ نارووال سمیت دیگر سیکشنوں کا دورہ ،ٹریکس پلوں اور دیگر تنصیبات آمدن و اخراجات اور تنظیمی معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا ،تفصیلات کے مطابق ڈویژنل کمرشل آفیسر میاں محمد ارشد نے دیگر شعبوں کے افسران کے ہمراہ وزیر آباد ،سیالکوٹ نارووال سیکشن کی سالانہ انسپکشن کی ،انہوں نے ریلوے ٹریکس ، پلوں اور دیگر تنصیبات سمیت محکمہ کو ہونے والی آمد ن و اخراجات اور تنظیمی معاملات کے حوالے سے افسران سے میٹنگز کیں اور تمام ریکارڈ کا بغور جائزہ لیا،اس موقع انہوں نے مختلف سیکشنوں پر مسافروں سے بھی بات چیت کی ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...