عمرا ن خان کے بیانات انکی سیاسی عدم بلوغت کا ثبوت ہے،رانا ثناءاﷲ

عمرا ن خان کے بیانات انکی سیاسی عدم بلوغت کا ثبوت ہے،رانا ثناءاﷲ

  



لاہور (پ ر)صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاﷲ خان نے کہاہے کہ گزشتہ انتخابات کے نتائج کے حوالے سے عمرا ن خان کے بیانات ان کی سیاسی عدم بلوغت کا ثبوت ہے او رایسے بیانات کاانہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا- عوام یہ بیانات سن کر ہنستے ہیں - صوبائی وزیر قانون راناثنا اﷲ نے کہاکہ عمران خان دھاندلی کے الزامات ان لوگوں پر لگا رہے ہیں جو الیکشن کی مہم کے دوران ان کے دست و بازو سمجھے جاتے تھے-ےہ بات دنیا جانتی ہے کہ عمران خان انتخابی مہم کے دوران ابلاغ عامہ کے ایک معروف ادارے کے اعلانیہ پارٹنر تھے اور ےہ بات بھی ریکارڈ کا حصہ ہے کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کوانتخابات کے دوران جو کوریج دی گئی وہ دوسری تمام سیاسی جماعتوں کو دی جانے والی مجموعی کوریج سے بھی زیادہ تھی-افسوس کی بات ہے کہ وہ آج اسی میڈیا گروپ کو اپنے بیان میں اپنا مخالف فریق قرار دے رہے ہیں- جھوٹ کی بھی آخر کوئی انتہاءہوتی ہے۔عمران خان کو چاہےے کہ وہ بے معنی الزام تراشی کرنے کی بجائے اپنی ہار کے اسباب ، ان غلطیوں اور حرکتوں میں تلاش کریں۔انہیں اس بات پر بھی غور کرنا چاہےے کہ کے پی کے کے عوام ایک سال سے کم عرصے میں تحریک ا نصاف کی حکومت سے نفرت کیوں کرنے لگے ہیں؟ انہوںنے کہاکہ عمران خان صوبے کے خزانے سے شوکت خانم ہسپتال کی ا شتہاری مہم چلا کر اپنے پاﺅں پر خود کلہاڑی ماررہے ہیں۔

عمران خان

مزید : صفحہ آخر


loading...