اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ز کے مستقبل کا فیصلہ پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب کرینگے

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ز کے مستقبل کا فیصلہ پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب ...

  



لاہور (اپنے نمائندے سے )سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کے درمیان ہونے والے مذاکرات بے سود نکلے پی ایم یو کی پالیسوں سے اختلاف رکھنے والے اے ڈی آرز کو پہلے پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب سے ملاقات کا مشورہ دے دیا گیا پنجاب بھر کے اے ڈی ایل آرز کے مستقبل کا فیصلہ پی ڈی پنجاب ہی کریں گے سینئر ممبر کی جانب سے پی ڈی اے پنجاب کو ملنے کی ہدایات نے تمام اے ڈی ایل آرز میں شدید مایوسی کی لہر پھیلا دی روزنامہ پاکستان کوملنے والی معلومات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب بھر کی مختلف تحصیلوں میں تعینات40سے زائد اسسٹنٹ ڈائریکڑ لینڈ ریکارڈ نے پی ایم یو انتظامیہ کے ناروا سلوک،اختیارات کے وسیع استعمال اور من مانی پر مبنی کیے جانے والے فیصلوں اور اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ندیم اشرف کو قائل کرنے اور نوٹس لینے کی کوششیں کی جو کہ ابتدائی طور پر ناکام ہو گئیں اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ندیم اشرف نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کے ایشوز اور مطالبات سننے کے بعد انہیں پہلے ان مسائل پر پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب عرفان الہی سے ملاقات کرنے اور ان کو اپنے مسائل بتانے کی ہدایت کرد ی جس پر لینڈ ریکارڈ انفارمیشن سسٹم کے چےئر مین اور بنیادی چیف کے مشورہ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ میں مزید مایوسی پیدا کر دی ہے اور اس ضمن میں انہوں نے اپنے ساتھ مسائل میں اب مزیداضافہ کے خدشات بھی ظاہر کر دئیے ہیں اے ڈی ایل آرز کا کہنا ہے کہ ہمیں پی ایم یو انتظامیہ کے کسی بھی بڑے آفیسر سے انصاف کی ہر گز توقع نہ ہے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کی اس ہدایت سے بڑا دھچکا اورصدمہ ہوا دوسری جانب سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ندیم اشرف نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے آگاہی دی کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کے ایشوز انتہائی چھوٹے اور عام ہیں سروس سنٹر انچارج کی حد تک ان کے خدشات جن کو دور کرنے کے لیے پی ڈی پنجاب عرفان الہی کو کہہ دیا ہے کوئی اتنا بڑا ایشو اور مسئلہ نہ ہے۔

فیصلہ

مزید : صفحہ آخر