ملک تاریخ کے نازک ترین دورسے گزررہا ہے،مجیب الرحمان شامی

ملک تاریخ کے نازک ترین دورسے گزررہا ہے،مجیب الرحمان شامی

  



گوجرانوالہ (بیورورپورٹ) اس وقت ملک اپنی تاریخ کے نازک ترین دورسے گزررہا ہے ، ہر حساس آدمی اس صور تحال کو شدت سے محسوس کررہا ہے ادریس ناز بھی ان لوگوں میں سے ایک ہے جو اس صورت حال پر ناصرف پریشان ہیں بلکہ شدید اضطراب کا شکار ہے اور اس کا اظہار اپنی شاعری ،کالموں اور تحریروں میں بھی بڑے جاندار انداز میں کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار ممتاز دانشور تجزیہ نگار ،نامور صحافی مجیب الرحمن شامی نے کیا ، وہ گوجرانوالہ آرٹ کونسل ادریس ناز کے ساتھ ایک شام بطور صدر مجلس خطاب کررہے ہیں تھے ،انہوں نے کہا کہ حق کو سچ نکالنے والے اس نازک مرحلے میں ملک وقوم کی مثبت سمت میں رہنما کرتے ہیں ،اور ان کا یہ کردار ملکی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ،تقریب سے ادریس ناز ،جان کا شمیری ،عمران اعظم رضا، میجر اعظم کمال،ڈاکٹر خلیل احمد خان ،میاں زاہد ممتاز ،عمران حیدر نقوی ،حافظ سیلمان احمد عبدالوحید ڈار ،محمد طارق مہر (حویلی واے ) سیف بھٹی ،عباس زیدی اور نذیر انور نے خصوصی خطاب کیا مجیب الرحمن شامی، چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان و صدر سی پی این ای نے ادریس ناز کی تصانیف و شخصیت پر مختلف انداز میں روشنی ڈالی جس پر حاضرین محفل محظوظ ہوتے رہے انہوں نے نوجوان شاعر و ادیب کی کاوش کو بے حد سراہا، پروگرام میں ادریس ناز کی شاعری بھی گائی گئی، معروف گلوکار لکی علی اور گلوکارہ کائنات علی نے سر و تال کے ساتھ ادریس ناز کا کلام پیش کیا جس پر حاضرین محفل داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...