ہائی کورٹس میں ججز تعیناتی کا طریقہ کار سپریم کورٹ میں چیلنج

ہائی کورٹس میں ججز تعیناتی کا طریقہ کار سپریم کورٹ میں چیلنج

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ سمیت ملک بھر کی ہائی کورٹس میں ججز تعیناتی کے طریقہ کار کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ، درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی ججز سنیارٹی لسٹ ایڈیشنل تعیناتی کی بجائے مستقل تعیناتی کے لحاظ سے تیار کی جائے ۔ججز تعیناتی کے طریقہ کار اور سنیارٹی لسٹ کیخلاف یہ درخواست منیر احمد نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی گئی ہے ، درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ ہائی کورٹس میں ججز کی تعیناتی کا طریقہ کا آئین اورقانون کے مطابق نہیں ہے،بطور ایڈیشنل جج تعیناتی نہیں ہونی چاہیے کیونکہ اس سے ایڈیشنل جج تعیناتی سے سنیارٹی لسٹ متاثر ہوتی ہے۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو ہدایت کی جائے کہ جج کی سنیارٹی لسٹ جج صاحبان کے مستقل حلف اٹھانے کے دن سے تیار کی جائے ۔

چیلنج

مزید : صفحہ آخر


loading...