یوکرائن کی فوج کا مشرقی علاقے میں مظاہرین کے خلاف آپریشن

یوکرائن کی فوج کا مشرقی علاقے میں مظاہرین کے خلاف آپریشن

  



کیف(ڈسپیچ نیوز ڈیسک)یوکرائن کی فوج نے اپنے مشرقی علاقے میں روس کی حمایت کرنے والے مظا ہرین کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ آپریشن سلے ور اسک شہر کو واپس لینے کے لئے شروع کیا گیا ہے۔متعدد چیک پوسٹوں پر ایک ہی وقت میں حملے کئے گئے،روسی حمایت یافتہ افراد نے بھی گنوں کے ساتھ ان حملوں کا جواب دیا جس کے نتیجہ میں دو ہیلی کاپٹر مارگرائے جبکہ ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا گرفتا کر لیا گیا۔ چیک پوسٹ پر تعینات ایک کمانڈر نے کہا کہ یو کرائن آرمی نے شہر کے کچھ حصے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔دوسری جانب جرمن چانسلر انجیلا مارکل نے روسی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور مسئلے کو بات چیت سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...