رواں سال کسانوں کو زیادہ باردانہ تقسیم کیا گیا،محکمہ خوراک

رواں سال کسانوں کو زیادہ باردانہ تقسیم کیا گیا،محکمہ خوراک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ خوراک پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ رواں سال کسانوں کو گزشتہ سال کی نسبت زیادہ باردانہ تقسیم کیا گیا ہے۔انہوں نے گزشتہ سال سے موازنہ کرتے ہوئے بتایا کہ2 مئی2013 کوکاشتکاروں میں 14,36,454 بوری بار دانہ تقسیم کیا گیا تھا اور 2 لاکھ 17 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی گئی تھی جبکہ رواں سال آج 2 مئی 2014 تک کاشتکاروں میں 20,98,372 بوری باردانہ تقسیم کیا جا چکا ہے اور اب تک 5 لاکھ 70 ہزار 985 میٹرک ٹن گندم خریدی جا چکی ہے۔ترجمان نے کہا کہ محکمہ خوراک نے باردانہ کے اجراءاور گندم خریداری مہم کے حوالے سے شکایات کے ازالہ کے لئے سٹیزن فیڈ بیک ماڈل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے ذریعے کاشتکاروں کا ریکارڈ مکمل کیا جارہا ہے اور انہیں درپیش مشکلات معلوم کرکے حل کی جارہی ہیں۔مزید یہ کہ محکمہ خوراک نے کاشتکاران کی شکایات کے ازالہ کے لئے ڈائریکٹوریٹ،ڈویژنل اورضلعی دفتر میں شکایت سیل بمعہ ٹال فری ٹیلیفون نمبرز قائم کئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے وزراءاور مختلف محکمہ جات کے سیکرٹری صاحبان پر مشتمل ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیںلیکن شکایات نہ ہونے کے برابر ہیں جو کہ حکومت پنجاب کی کسان دوست گندم خریداری پالیسی کی دلیل ہے۔
محکمہ خوراک

مزید :

صفحہ آخر -