ملکی مسائل کا حل نظام مصطفےٰ کا نفاذ ہے، اعجاز ہاشمی

ملکی مسائل کا حل نظام مصطفےٰ کا نفاذ ہے، اعجاز ہاشمی

  



لاہور(سٹاف رپورٹر) جمعیت علماءپاکستان کے صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ وطن عزیز آج بُری طرح مسائل میں پھنسا ہوا ہے ان تمام مسائل کا حل نظام مصطفےٰﷺ کا نفاذ ہے جس کے لئے مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیای ،علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی اور دیگر اکابرین نے زندگی بھر جدوجہد کی آج کے سیاسی حالات میںمجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی اور قائد ملت اسلامیہ امام شاہ احمد نورانی کے کردار کو اپنانے کی ضرورت ہے ۔مگر افسوس کہ قحط رجال کے اس دور میں علامہ اقبال،قائد اعظم محمد علی جناح جیسی ہستیاںاس دور میں موجود نہیں جمعیت علماءپاکستان کے کارکن ملک و قوم کے لئے زہر قاتل اقدامات کے خلاف میدان عمل میں نکل کر اپنا کردار ادا کریں۔جمعیت علماءپاکستان اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دو قومی نظریے ،تحفظ عقیدہ ختم نبوت ،مقام مصطفےٰﷺ کے تحفظ اور نظام مصطفےٰﷺکے نفاذ کے لئے اپنا کردار کرتی رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماءپاکستان کے زیر اہتمام مولانا محمد عبدالستار خان نیازی کی 11 ویں برسی کے موقع پر جامعہ محمدیہ رضویہ میںمجاہد ملت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جمعیت علماءپاکستان پنجاب کے صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماءپاکستان کے قائدین مولانا ابو الحسنات قادری سے لے کر مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی ، مولانا شاہ احمد نورانی اور موجودہ قائدین تک سب نے پاکستان کے تحفظ کے لئے عملی کردار ادا کیا ہے ۔کانفرنس سے ملک بشیر احمد نظامی ،رشید احمد رضوی،رانا رحمت علی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

اعجازہاشمی

مزید : صفحہ آخر


loading...