لاہور ہائیکورٹ میں52خالی آسامیوں پر امتحان پاس کرنے والے ا میدواروں کے نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور ہائیکورٹ میں52خالی آسامیوں پر امتحان پاس کرنے والے ا میدواروں کے نتائج ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )نیشنل ٹیسٹنگ سروس نے لاہور ہائیکورٹ میں52خالی آسامیوں پر تحریری امتحان پاس کرنے والے6 ہزار 803 امیدواروں کے نتائج کا اعلان کر دیاہے ۔لاہور ہائیکورٹ نے سال 2013 میں اسسٹنٹ کی 10،جونیئر کلرک کی 40 اور کئیر ٹیکر کی 2 خالی آسامیوں پر درخواستیں طلب کی تھیں۔ پنجاب کے مختلف اضلاع سے 10ہزار سے زائد امیدواروں نے ان آسامیوں پر بھرتی ہونے کیلئے درخواستیں دی تھیں ،نیشنل ٹیسٹنگ سروس نے تحریری امتحان پاس کرنے والے 6 ہزار 803 امیدواروں کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے انکے نام اپنے ویب سائٹ پر شائع کر دیئے ہیں، کامیاب امیدواروں کی فہرستیں لاہور ہائیکورٹ انتظامیہ کو بھی بھجوا دی گئی ہیں ، ہائیکورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ان امیدواروں کے انٹرویوز لینے کیلئے کمیٹی قائم کی جائیگی تاہم انٹرویوز کے دن کا حتمی اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائیگا۔

نتائج اعلان

مزید : صفحہ آخر


loading...