نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پولیٹیکل ایجوکیشن کے نام سے این جی او کا اعلان

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پولیٹیکل ایجوکیشن کے نام سے این جی او کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(انوسٹی گیشن سیل)نیشل انسٹی ٹیوٹ آف پولیٹیکل ایجوکیشن کے نام سے این جی او کا اعلان کر دیا گیا۔گزشتہ روز منعقدہونے والی تقریب میں اس کا با قاعدہ اعلان کور کمیٹی کے ممبر سابق وفاقی وزیر خالد کھرل نے کیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوری نظام درست ہے لیکن حکومتیں عوام کے مسائل پر توجہ دینے سے قاصر رہی ہیں۔ہماری این جی او کا مقصد سیاسی نہیں فلاحی ہے تاکہ پاکستان کی عوام میں شعور پیدا کیا جائے۔منیر احمد خان کا کہنا تھا کہ دنیا کے ہر ملک میں تھینک ٹینک موجود ہیں اور پاکستان میں بھی ایسے اداروں کی ضرورت ہے۔تقریب میں کور کمیٹی کے دیگر ممبران پرویز اکبر لودھی سابق ایڈیشنل آئی پولیس،مشتاق احمد اعوان سابق سنئیر وزیر،برگیڈئیر نوازش علی،عتیق احمد خان،جسٹس(ر)خلیل احمد،طاہر بشیر خان چیف ایگزیٹولباس ٹیکسٹائل اور حیدر خان کھرل سی ای اوار اکارڈ ٹیکسٹائل نے شمولیت اختیار کی۔

مزید :

صفحہ آخر -