سسرال آنے پر بہت خوش ہوں، استقبال ہمیشہ یاد رہے گا،وینا ملک

سسرال آنے پر بہت خوش ہوں، استقبال ہمیشہ یاد رہے گا،وینا ملک
سسرال آنے پر بہت خوش ہوں، استقبال ہمیشہ یاد رہے گا،وینا ملک

  



پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ وہ پہلی بار اپنے سسرال آنے پر بہت خوش ہیں، شکردرہ میں جس طرح ان کا استقبال کیا گیا وہ ہمیشہ یاد رہے گا۔ شکر درہ میں سسرال آمد کے موقع پر وینا ملک کا شاندار استقبال کیا گیا اور بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ ان کے تصور میں بھی نہیں تھا کہ وہ خیبرپختونخواہ کی بہو بنیں گی، پٹھان بہت محبت کرنے والے ہوتے ہیں اور آج یہ ثابت ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا چاہتی ہے، شکردرہ آمد کے بعد انہوں نے ایک بچی سے بات کی اور اس سے پوچھا کہ وہ سکول جاتی ہے تو اس نے بتایا کہ نہیں، وہ چاہتی ہیں کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں۔ شوبز میں واپسی کے سوال پر وینا ملک کا کہنا تھا کہ وہ اگر انہیں کسی اصلاحی پروگرام میں شرکت کا موقع ملا تو وہ ضروری کریں گی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...