قدرتی مناظر کی معلو مات نہ ہونے پربیٹی کے لئے پہاڑکرائے پر لے لی

قدرتی مناظر کی معلو مات نہ ہونے پربیٹی کے لئے پہاڑکرائے پر لے لی
 قدرتی مناظر کی معلو مات نہ ہونے پربیٹی کے لئے پہاڑکرائے پر لے لی

  



ا

شنگھائی (بیورورپورٹ)یہ بات تو درست ہے کہ پیسے درختوں پر نہیں اگتے لیکن اگر آپ کے پاس بہت سا پیسہ ہو تو آپ چاہے جتنے درخت خرید سکتے ہیں۔ چین میں ایک امیر کبیر بزنس مین کی بیگم نے کچھ ایسا ہی کیا ہے۔ 33 سالہ سابقہ ٹیچر گین لن کا زیادہ تر وقت آج کل یہ سوچ بچار کرتے گزرتا ہے کہ اپنے خاوند کی بے پناہ دولت کو کیسے خرچ کیا جائے اور جب اس کی توجہ اس بات کی طرف گئی کہ اس کی ننھی بیٹی کو فطرت اور قدرتی مناظر کے متعلق مزید جاننے کی ضرورت ہے تو اس نے عام والدین کی طرح اسے کسی پارک یا جنگلات کی سیر کرانے کا نہیں سوچا بلکہ ایک وسیع و عریض پہاڑ ہی کرائے پر لے لیا تاکہ اس پر موجود انواع و اقسام کے پودوں، درختوں اور دیگر قدرتی مناظر میں چہل قدمی کرتے ہوئے اس کی بیٹی قدرت کی تخلیقات کے بارے میں جان سکے۔ گین نے بتایا کہ جب ایک دن اس نے اپنی چوتھی جماعت کی طالبہ بیٹی سے قدرتی مناظر کے بارے میں کچھ سوالات کئے تو اسے یہ جان کر فکر لاحق ہوئی کہ بچی کی معلومات تو بہت کم ہیں لہٰذا اس نے فیصلہ کیا کہ مقامی کونسل سے بات کرکے ایک مکمل پہاڑ ہی کرائے پر لے لیا جائے تاکہ اس پر موجود ایک بڑے فارم میں جاکر اس کی بیٹی اپنی معلومات میں اضافہ کرسکے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...