11مئی حکومت کےلئے مشکلات کا باعث بنے گا ،عوام

11مئی حکومت کےلئے مشکلات کا باعث بنے گا ،عوام

  



لاہور(انوسٹی گیشن سیل)11مئی حکومت کےلئے مشکلات کا باعث بنے گا ۔روز نامہ پاکستان کی طرف سے کئے گئے سروے میں شہباز گیلانی اور تیمور خان نے کہاکہ 11مئی اہم دن ہے اگر احتجاج کرنے والی دونوں جماعتوں کی نیت درست ہے تو حمایت بھی ملے گی اور پاکستان میں انقلاب کا رستہ کوئی نہیں روک سے گا ۔مصدق علی اور ناصر فراز نے کہاکہ عمران خان اور طاہر القادری کا احتجاج حکومت کے مسائل میں اضافہ کرے گا۔موجود ہ حکومت نے مہنگائی کے پہاڑ گرائے اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ بھی نہ ہو سکا۔عنصر اقبال نے کہا کہ عمران خان اور طاہر لقادری بھی مخلص نہیں ہیں ،تبدلی نعروں سے نہیں آتی ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...