چلتے ہو تو مریخ کو چلیے

چلتے ہو تو مریخ کو چلیے
چلتے ہو تو مریخ کو چلیے

  



واشنگٹن (بیورورپورٹ) اگر آپ کسی تقریب میں شرکت کیلئے جارہے ہوں یا کہیں بطور مہمان مدعو ہوں تو لباس کا انتخاب اہم ترین باتوں میں سے ایک ہوگا۔ امریکی خلائی تحقیق کا ادارہ ناسا بھی آج کل اسی کام میں مصروف ہے۔ ناسا ایک عرصے سے سیارہ مریخ پر انسانی مہمانوں کو بھیجنے کے منصوبے بنارہا ہے۔ تو اس سفر کیلئے دیگر باتوں کے علاوہ مناسب لباس کا انتخاب اور تیاری کوئی آسان کام نہیں ہے۔ ناسا نے حال ہی میں Z-2 نامی خلائی لباس کا ابتدائی نمونہ پیش کردیا ہے۔ اس نئے لباس کو پہلے تجویز کئے گئے دو لباسوں سے زیادہ پسند کیا گیا ہے اور اس کی مقبولیت 63 فیصد زیادہ ہے۔ اس نئے لباس کو 3D پرنٹ والے مختلف حصوں کو جوڑ کر تیار کیا جائے گا اور اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے گا کہ یہ ہر قسم کے خلانوردوں کو پورا آسکے۔ اس لباس کو ناسا کے خلائی ڈبوں اور ٹریننگ کیلئے بنائے گئے خصوصی تالاب میں ٹیسٹ کیا جائے گا۔ اس سے پہلے 2012 میں ناسا نے Z-1نامی خلائی لباس متعارف کروایا تھا جسے ٹائم میگزین نے سال کی بہترین ایجاد قرار دیا تھا۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...