چھکے لگانا منع ہے

چھکے لگانا منع ہے
چھکے لگانا منع ہے

  



آکسفورڈ (بیورورپورٹ ) کرکٹ کے کھیل میں شائقین جس چیز سے سب سے زیادہ محظوظ ہوتے ہیں وہ ہیں لمبے لمبے چھکے، یہی وجہ ہے کہ شاہد آفریدی اور کرس گیل جیسے کھلاڑی مداحوں کی آنکھوں کا تارا ہیں، لیکن آپ کو حیرت ہوگی انگلینڈ کے ایک کلب نے چھکے مارنے والے کھلاڑیوں کو شاباش دینے کی بجائے جرمانے کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس عجیب فیصلے کی وجہ بنی ہیں ایک 69 سالہ خاتون کہ جس کا ساڑھے آٹھ لاکھ پاو¿نڈ کا قیمتی گھر کلب کے عین سامنے واقع ہے۔ خاتون نے دھمکی دی تھی کہ اگر اس کے گھر میں گیند گرنا بند نہ ہوئی تو وہ عدالتی کارروائی کرے گی۔ برٹ ویل سیلم کلب نے خاتون ڈیانا کی دھمکی کے بعد نہ صرف کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ چھکے نہ ماریں بلکہ کلب کو اپنی بچت کے 4 ہزار پاو¿نڈ بھی ایک 50 فٹ اونچا جنگلہ بنانے پر خرچ کرنے پڑ گئے ہیں۔

مزید : کھیل