ذہنی دباﺅایک وبائی مرض

ذہنی دباﺅایک وبائی مرض
ذہنی دباﺅایک وبائی مرض

  



برلن (بیورورپورٹ) ذہنی دباﺅ اور پریشانی ایک ایسی بیماری ہے کہ جو نہ صرف آپ کے اردگرد موجود لوگوں سے آپ میں منتقل ہوسکتی ہے بلکہ یقین کیجئے کہ یہ آپ کے ٹی وی میں سے نکل کر بھی آپ پر حملہ آور ہوسکتی ہے۔ جرمنی کے میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ کی ایک تحقیق میں یہ معلوم ہوا ہے کہ ذہنی دباو¿ ایک متعددی بیماری کی طرح ہے۔ جب آپ کسی شخص کو پریشان یا رنجیدہ دیکھتے ہیں تو آپ میں بھی ایسی ہی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے اور یہ بات آپ کے اردگرد موجود لوگوں تک محدود نہیں بلکہ اگر آپ ٹی وی پر بھی پریشانی اور رونے دھونے کے مناظر دیکھیں تو آپ ذہنی دباﺅ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی دباﺅ معاشرے میں صحت کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکا ہے اور طرح طرح کے مسائل کا باعث بن رہا ہے۔ یوں تو کسی کو بھی مسائل اور پریشانی میں گھرا دیکھ کر آپ ذہنی دباﺅ کا شکار ہوسکتے ہیں لیکن سائنسدانوں نے معلوم کیا ہے کہ میاں یا بیوی میں سے اگر کوئی ایک ذہنی دباﺅکا شکار ہو تو دوسرے پر اس کا شدید اثر ہوتا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...