متحدہ کے مطالبات سنجیدگی سے لے رہے ہیں: سندھ رینجرز

متحدہ کے مطالبات سنجیدگی سے لے رہے ہیں: سندھ رینجرز
متحدہ کے مطالبات سنجیدگی سے لے رہے ہیں: سندھ رینجرز

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ رینجرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ متحدہ قومی مومنٹ کے مطالبات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں لیکن ہم اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کرتے ہیں۔ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رینجرز کے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، ایم کیو ایم کے مطالبات کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں، ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز نے ایم کیو ایم کے الزامات کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹاسک دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ رینجرز سیاسی جماعتوں کے جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے لیکن ہم اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کارکنوں کے تسلسل کے ساتھ قتل کے حوالے سے حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس بات کی تحقیقات کرائیں کہ سادہ لباس میں ملبوس اہلکار کون ہیں اور کس کے کہنے پر آکر ہمارے کارکنوں کو اغوا کر لیا جاتا ہے اور پھر انھیں قتل کر کے ان کی لاشیں پھینک دی جاتی ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں