سنی لیون کی عامرخان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش

سنی لیون کی عامرخان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش
سنی لیون کی عامرخان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش

  



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ) کینیڈین نژ اد اداکارہ سنی لیون نے بھی عامرخان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سنی لیون کاکہنا تھا کہ عامر خان ایک منجھے ہوئے اداکار ہیں ان کے ساتھ کام کرنا میرے لیے بہت بڑا اعزازا اور بالی ووڈ میں بڑی کامیابی ہوگی۔سنی نے کہا کہ اپنے ماضی کو بھلانا نہیں چاہتی کیونکہ آج میں جس مقام پر ہوں وہ ماضی ہی کی وجہ سے ملا ہے، ہرآدمی کی طرح مجھے بھی شہرت اچھی لگتی ہے تاہم اس شہرت کی وجہ سے تھوڑا ڈر بھی لگنے لگا ہے۔ کینیڈین نژاد اداکارہ کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں ان کی پہلی ترجیح کام کا حصول ہے۔

مزید : تفریح


loading...