نریندر مودی کی بہت بڑی مداح ہوں: پریتی زنٹا

نریندر مودی کی بہت بڑی مداح ہوں: پریتی زنٹا
نریندر مودی کی بہت بڑی مداح ہوں: پریتی زنٹا

  



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت میں عام انتخاب کا بھوت عام عوام کے ساتھ فلمی ستاروں کے سر بھی سوار ہوا پڑا ہے اور کئی سابق اور موجودہ بولی ووڈ ستارے تو الیکشن کے اکھاڑے میں اترے ہوئے ہیں ،بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ ستاروں کی ایک بڑی تعداد انتہاءپسند جماعت بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی کی حمایت کررہے ہیں ۔ اب اس فہرست میں ایک اور نام شامل ہو گیا ہے جو بالی ووڈ کی ڈمپل کوئین پریتی زنٹا کا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے میڈیا سے انٹر ویو میں کہا کہ میں نریندر مودی کی بہت بڑی مداح ہوں اور امید ہے کہ وہ انتخابات میں کامیاب ہونگے۔پریتی زنٹا کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں نریندر مودی کو انتخابی مہم چلانے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ انھیں اپنی کامیابی کے لیے صرف بھگوان سے ہی دعا کرنی چاہیے۔

مزید : تفریح


loading...