لاہور:پولیو ورکر بن کر بچے اغواءکرنے والی ملزمہ تھانیدار کی بیوی نکلی

لاہور:پولیو ورکر بن کر بچے اغواءکرنے والی ملزمہ تھانیدار کی بیوی نکلی
لاہور:پولیو ورکر بن کر بچے اغواءکرنے والی ملزمہ تھانیدار کی بیوی نکلی

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بادامی باغ میں پولیو ورکر بن کر بچے اغوا کرنے والی ملزمہ شہناز تھانیدار کی بیوی نکلی۔ پولیس نے تھانیدار ارشد کو ہنجروال تھانہ سے حراست میں لے لیا تاہم محکمہ کو بدنامی سے بچانے کے لیے تھانیدار کو 8 روز بعد رہا کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ 5 بچوں کی ماں شہناز نے پہلے شوہر سے طلاق لے کر اے ایس آئی ارشد سے شادی کرلی۔ شہناز نے اولاد نہ ہونے پر میو ہسپتال سے بچہ اغوا کیا اور بعد میں پکڑی گئی۔ اس نے ضمانت کے بعد فیصل آباد سے ایک رشتے دار خاتون کا بچہ اغوا کیا مگر پھر پکڑی گئی۔ بعد ازاں اس نے پھر واردات کی کوشش کی اور پولیو ورکر بن کر بادامی باغ سے احمد کا ڈیڑھ ماہ کا بچہ اغوا کرلیا۔ شہناز نے تفتیشی انچارج تجمل بٹ کو بتایا کہ وہ تھانیدار کی بیوی ہے تب پولیس نے تھانہ ہنجروال چھاپہ مار کر اے ایس آئی ارشد کو حراست میں لے لیا۔ تھانیدار ارشد کے مطابق پولیس نے اسے ایسے گرفتار کیا جیسے وہ ڈاکو تھا۔ ادھر ایس پی انوسٹی گیشن عمارہ اطہر نے اسے پہلے روز بے گناہ قرار دیا لیکن ماتحت افسران نے تفتیش جاری رکھی جس کے بعد اسے رہا کردیا گیا۔

مزید : تفریح


loading...